ممبئی: بھارتی فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریباً پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔
Today, I watched Pakistan team playing after 5-6 years, So I didn’t know that it’s so good. So I am really sorry for comparing it with Juhu Gali team. #IndvsPak #ICCT20WorldCup2021
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
فلم ناقد نے کہا کہ میں اس ٹیم کو جوہو کی گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں۔
Dear @imVkohli Aaj Aapne India Ki Naak Katadi. Please resign today from captaincy! Thank you. #INDvPAK
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی
دوسری جانب کے آر کے نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔