پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

انڈونیشیا : زلزلے کے ملبے سے دو دن بعد چھ سالہ بچہ زندہ نکال لیا گیا، اللہ اکبر کے نعرے

چھ سالہ بچہ اپنی دادی کی لاش کے ساتھ پایا گیا، جس کے باعث امدادی کارکنوں میں خوشی کی لہر پیدا ہوگئی اور انہوں نے مزید جوش کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا۔

انڈونیشیا کے گنجان آباد جزیرے جاوا کے مغرب میں 5.6 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 271 تک جا پہنچی، لیکن ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق دور دراز علاقوں میں ابھی تک نہیں پہنچا جا سکا ہے، جبکہ بارشیں بھی جاری ہیں، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے جو امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے، جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اب تک 40 لاپتہ افراد کے بارے میں اطلاعات ہیں، جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں زلزلے سے 162 افراد ہلاک، 700 زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

پریشان کن صورتحال میں امدادی کارروائیوں کو تازہ ہوا کا جھونکا اس وقت لگا، جب انہوں نے دو دن سے ملبے میں دبے چھ سالہ بچے کو زندہ اور بلکل ٹھیک حالت میں نکال لیا۔ موقع پر موجود بعض افراد کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اللہ اکبر اور الحمداللہ کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ منہدم گھر میں بچہ ایک گدے سے محفوظ تھا اور وہ اپنی دادی کی لاش کے ساتھ بیٹھا تھا۔ ازکا نامی بچہ اب ٹھیک ہے، زخمی نہیں ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ صرف اس لیے کمزور ہے کہ کیونکہ وہ بھوکا ہے۔ لڑکے کی ماں پیر کے زلزلے میں ہلاک ہو گئی تھی۔ وہ اب گھر جانا چاہتا ہے۔ وہ سوتے وقت اپنی ماں کو بلا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top