مقبول خبریں
سی ٹی ڈی پنجاب کی کامیاب کاروائی، ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور :پنجاب کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ، ان کاروائیوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 7دہشت گرد گرفتارکر لیے گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور،پاکپتن، ساہیوال میں کی گئیں ہیں، اس کاروائی میں بہاولپور سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان گرفتارکر لیاگیا ۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ،خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا ہے،دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ پڑھیں : سی ٹی ڈی پنجاب کی کاروائی ، صوبے بھر سے 10دہشت گرد گرفتار