پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

اختلافات میں شدت : آزاد کشمیر حکومت کا وفاقی حکومت کا افسر لگانے سے انکار

مظفر آباد : پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر حکومت کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاق کی جانب سے لگائے گئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کی تعیناتی بھی روک دی ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے وفاق کو جواب دیا ہے کہ گریڈ 19 کا افسر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کی سیٹ پر قبول نہیں ہے۔ آزاد کشمیر میں 22 گریڈ کے افسران موجود ہیں۔ 22 گریڈ کے افسران پر 19 ویں گریڈ کے افسر کی تعیناتی نا انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے: شیخ رشید

تنویر الیاس نے مؤقف اپنایا کہ وفاق کی طرف سے بھیجے گئے افسر کو ڈائریکٹر سے اوپر کا عہدہ نہیں دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وفاقی حکومت پر ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی طریقوں سے ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔

تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز بھی روک رکھے ہیں۔ آزاد کشمیر کی عوام کیساتھ ناروا سلوک قبول نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top