جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل سرچ انجن کا دلچسپ فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

گوگل

گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے، ایسا ہی گوگل نے ایک بار پھر کیا ہے اور ایک دلچسپ فیچر اپنے سرچ انجن کا حصہ بنایا ہے جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پسند کے ایموجیز کو آپس میں ملا کر مختلف شکل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایموجی کچن نامی یہ فیچر گوگل سرچ کے ویب ورژن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل پر Emoji Kitchen لکھ کر سرچ کریں اور پھر ایموجیز کی تصویر کے نیچے موجود Get cooking پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں

اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے درجنوں ایموجیز آجائیں گے جن میں سے اپنی پسند کے ایموجیز کا امتزاج کیا جا سکتا ہے، جب آپ ایسا کرلیں تو اس تبدیل شدہ ایموجی کے نیچے کاپی کے آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد اسے کسی میسج میں اسٹیکر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر موبائل فونز کے ویب براؤزر اور گوگل ایپ پر بھی کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں