مقبول خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی نظر بندی معطل، رہائی کا حکم جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو معطل کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے،عدالت نے آئندہ سماعت تک پرویز الہٰی کو بیان دینے سے روک دیا۔
یہ پڑھیں : پرویز الہی کی پھر گرفتاری :جج نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا