مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
اسلامی ممالک اسرائیل کی برآمدات بند کردیں: ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک اسرائیل کو توانائی اور دیگر اشیا کی برآمدات بند کردیں، اسلامی ریاستوں کو صیہونی حکومت سے سیاسی تعلقات ختم کرنے چاہئیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے عاشورہ یونیورسٹی آف ایرو اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور نمائش کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خامنہ ای کا کہنا تھا کہ کچھ اسلامی ممالک نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور کچھ نے ابھی تک مذمت بھی نہیں کی، یہ قابل قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کو توانائی اور دیگر اشیا کی برآمدات بند کردیں، اسلامی ریاستوں کو صیہونی حکومت سے سیاسی تعلقات ختم کرنے چاہئیں، اسلامی ریاستیں محدود وقت کیلئے ہی اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف اقوام عالم کو اپنا احتجاج جاری رکھنا چاہیے، غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست یقینی ہے، صیہونی حکومت غزہ میں بمباری کرکے بھی حماس کو تباہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر اور حماس کے سربراہ کی اہم ترین ملاقات، اگلے اہداف پر تبادلہ خیال
انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکی صدر، جرمنی کے چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم نسل پرستی کے خلاف اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود نسل پرست صیہونی حکومت کی حمایت اور مدد کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے یہ سب دنیا میں نسلی امتیاز کے سب سے بڑے حامی ہیں۔