مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
اسرائیل فلسطین کشیدگی: چین نے 6 بحری جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کردئیے

اسرائیل فلسطین کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد چین نے گزشتہ ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے۔
چینی اخبار کے مطابق خلیجی علاقے میں متبادل کے طور پر 2 چینی بحری جنگی جہاز پہنچے ہیں۔
اخبار نے کہا کہ عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
اسرائیل حماس تنازع مشرقِ وسطیٰ میں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اندر 5 کلومیٹر تک شدید گولا باری کی ہیں، اس دوران حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی