مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کردیا،50نمازی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہےاسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کر کے50نمازیوں کو شہیدکردیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پراس وقت بمباری کی جب مسجد میں نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہوگئی ،جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصے تباہ کر دئیےگئے ہیں۔
اسرائیل کی دن رات بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیںجبکہ شہدا میں ساڑھے4 ہزار سے زائد بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کے ہتھیار ملنے کے دعوؤں کو مسترد کردیاہے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ملنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مزید 11گاڑیاں ، بلڈوزر اور ٹینک تباہ کردیےہیں،اسرائیلی فوج کو راکٹوں سے نشانہ بنایاجس سےمتعدد افرادہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کا غزہ پر حملے میں وقفے کا مطالبہ بھی مکمل مسترد کردیا ہے۔
یہ پڑھیں : اسرائیل نےفلسطینیوں کی نسل کشی بند نہ کی تو جنگ مزید پھیلے گی