مقبول خبریں
اسرائیل کی تلکرم پر شدید بمباری ،مزید 8فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم شہر پر اسرائیل نے 15 گھنٹے کی طویل بمباری کی ہے جس سےمزید 8 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔
فلسطین کے شہر تلکرام میں اسرائیلی فوج کے چھاپےاورفلسطینیوں سے جھڑپیں جاری ہیں ،تلکرم پناہ گزین کیمپ پر رات گئے فضائی حملے میں 8فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ہیبرون میں فائرنگ کرکے1 فلسطینی کو شہید کردیا،خان یونس پر ایک گھر پر فضائی حملے میں 10افراد شہید ہوگئےاور متعد زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی طرف سے جنوبی غزہ جانے والے قافلوں پر بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں پر قبضے کا دعویٰ کیاہے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں تیسرے بڑے پناہ گزین کیمپ الشاطئی پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا گیا تاہم حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے مسترد کر دیے۔
حماس کا کہنا تھا کہ خالی اور پہلے سے تباہ کی گئی عمارتوں پر خیالی قبضے کا اسرائیلی دعویٰ فتح ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
واضح رہے غزہ میں مسلسل 39 ویں روز اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے شہدا کی تعداد 11 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے۔
یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج ہر قدم پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہے:ترجمان القسام بریگیڈ