مقبول خبریں
اسرائیل کی فلسطین پر بمباری، ہندو پنڈت نے اچھا اقدام قرار دے دیا

نئی دہلی: ہندو پنڈت کی مسلمانوں سے نفرت اور اسرائیل کی حمایت کھل کر سامنے آگئی۔
ہندو پنڈت یتی نرسنگھنند نے اسرائیلی حملوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اچھا اقدام قرار دے دیا۔
یتی نرسنگھنند کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں ہمیں پوری مذہبی آزادی کیساتھ رہائش فراہم کی جائے، رہائش کا مقصد اسرائیل کا (اسلام) سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے، ہم ہندو پچھلے 1400سال سے اسلام کا مقابلہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار ہوگئی
ہندو پنڈت نے اس بیان میں نہایت غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے گالیاں بھی دیں، کہا کہ ہم ہندو سوائے اسلام کے تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔