جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جہانگیر ترین اور ہم مل کر چلیں گے، کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہوگا: سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس

لاہور: سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ہم مل کر چلیں گے، کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہوگا سارے ایک جگہ اکٹھے ہونگے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 4 دنوں سے لاہور میں موجود تھا، جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکر آگے چلنے پر بات ہوئی، اس وقت ملکی معیشت برے حالات کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں اچھی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، جہانگیر ترین اور ہم مل کر چلیں گے، کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہوگا سارے ایک جگہ اکٹھے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی چھوڑنے والی اسلام آباد کی دو اہم شخصیات سے ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا آزاد کشمیر کا اسٹیک ہولڈر ہوں، میں نے کہا میں پاکستان کا اسٹیک ہولڈر ہوں۔

متعلقہ خبریں