سندھ کے 8 ویں نگراں وزیر اعلی بننے والے جسٹس (ر) مقبول باقر کا مختصر تعارف قارئین کے پیش خدمت ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 5 اپریل 1957کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ جسٹس مقبول باقر نے 1981 میں قانون کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی۔
26 اگست 2002 میں جسٹس مقبول باقر سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔ ایک سال بعد یعنی 26 اگست 2003 کو وہ سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج مقرر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ کے8ویں نگراں وزیراعلیٰ ہوں گے
جسٹس (ر) مقبول باقر 20 ستمبر 2013 کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے منصب پر فائز ہوئے۔ سپریم کورٹ میں بحیثیت جج جسٹس مقبول باقر نے 17 فروری 2015 کو عہدہ سنبھالا۔