کراچی میں بھی بہاولپور یونیورسٹی کے طرز کا اسکینڈل سامنے آگیا ،جس میںنجی اسکول میں طالبات و خواتین اساتذہ کا جنسی استحصال کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گلشن حدید میں واقع آئی جی ایم اسکول کا پرنسپل عرفان غفور خواتین کو کافی عرسے سے بلیک میل کرتا رہا اور ان کا جنسی استحصال کرتا رہا۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکول میں خواتین کی عزتیں پامال کرنے کی درجنوں سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس نے حاصل کرلیں ،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کیمرہ کمپنی کے ملازم نے پولیس کو فراہم کیں۔
پرنسپل عرفان غفور میمن کے خلاف اسٹیل ٹاؤن پولیس کو درخواست موصول ہوئی،کیمرہ کمپنی کے ملازم نے سی سی ٹی وی ایکسز اپنے پاس رکھا ہوا تھا،نازیبا ویڈیوز دیکھنے کے بعد ملازم نے اسکول پرنسپل کو بلیک میل کیا۔
اسکول پرنسپل نے سی سی ٹی وی ملازم کی شکایت پولیس کو کی تو بھانڈہ پھوٹ گیا،فوٹیجز فراہم کرنے کے بعد پولیس نے کیمرہ کمپنی کے ملازم کو بھی حراست میں لے لی،6 ماہ کے دوران جنسی استحصال کی 24 سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ریکارڈ نکالا گیا۔
یہ پڑھیں : بھارتی افواج میں سینکڑوں خواتین اہلکار جنسی ہراسگی کا شکار