مقبول خبریں
کراچی : پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی، گھر پر چھاپہ

کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کو قتل کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا گیا ہے، پوچھ گچھ اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم تاحال فرار ہے، گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔ ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : ڈیفینس میں کار سوار ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید
ساؤتھ پولیس نے فیز فائیو میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک بھائی ہے، جو فیصل آباد میں رہتا ہے۔ لڑکی موقع پر ہی بھاگ گئی تھی۔
ایف آئی اے کو انفارمیشن دے دی ہے تاکہ ملزم باہر نہ بھاگ سکے۔ گاڑی پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کے والدین سے پولیس بیان لے رہی ہے۔