مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
عمران خان نے وزیراعظم کا پروٹوکول لینے سے انکار

پی ٹی آئی کے پالیمانی بوڈ کا اجلاس آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوا تھا جس میں عمران خان کو پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا گیا تھا جس پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ جس کے بعد نعیم الحق کو سیکیورٹی حکام سے رابطہ کرکے اضافی پروٹوکول ختم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بنی گالہ سے نجی ہوٹل پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے عمران خان کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بغیراجازت روٹ کیوں لگایا، پروٹوکول لینا چاہتا ہوں اور نہ ہی روٹ لگنا چاہیے۔
سربراہ پی ٹی آئی نے نعیم الحق کو سیکیورٹی حکام سے رابطہ کرکے اضافی پروٹوکول ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان گھر سے نکلے تو حکومت کی جانب سے وزیراعظم کا مکمل پروٹوکول دیا گیا، عمران خان اس پروٹوکول کے خلاف ہے۔