پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو گرفتار کرلیا

لاہور: اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیرکرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26 دکانیں تعمیر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن ٹیم اور پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ

ذرائع کے مطابق خاور مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے اور انہیں ائیرپورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top