پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کا انتخاب مکمل، 2 نئے وزراء حلف اٹھائیں گے

پشاور: خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے، نگراں کابینہ میں 2 نئے وزراء لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کے لئے نئے وزراء کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، نگراں کابینہ کی اکثریت سابق ارکان پر ہی مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزراکے قلمدان میں ردوبدل نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر اعلیٰ کے پی جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدے کا حلف اٹھالیا

ذرائع کے مطابق کے پی نگراں کابینہ کی حلف برداری آج 3 بجے ہوگی، گورنر کے پی نگراں کابینہ سے ایک بار پھر اپنے عہدوں کا حلف لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top