جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل : کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدگی اختیار کرگئے

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات

کینڈا نےسکھ رہنما ہردیپ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔

کینڈا کے وزیر اعظم نے سکھ رہنما کے قتل کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ شہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا قابل قبول نہیں،قتل کا معاملہ جی20اجلاس میں مودی کیساتھ اٹھایا تھا،انٹیلی جنس نے ہردیپ سنکھ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینڈین سرزمین پر قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا خودمختاری کیخلاف ہے۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سینئر بھارتی سفارت کار کو کینیڈا سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون کو قتل کیا گیا تھا ، خالصتان کے حامیوں نے ہردیپ کے قتل کا بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پرالزام عائد کیا تھا۔

ہردیپ سنگھ کے قتل کیخلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے تھے۔

 یہ پڑھیں : کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم: سکھوں نے لاکھوں ووٹ ڈال کر ریکارڈ قائم کر دیا

متعلقہ خبریں