مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
لاہور: گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی موت، ملزم افنان کیساتھ بیٹھا دوست ابراہیم بھی گرفتار

لاہور: ڈیفنس فیز سیون میں 6 افراد کی موت میں اہم پیش رفت، پولیس نے ڈرائیور افنان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابراہیم پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے اور ابراہیم کی 302 اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت باقاعدہ گرفتاری ڈال دی گئی ہے، ابتدائی تفتیش میں ابراہیم نے تصدیق کر دی کہ گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا
تفتیشی ذرائع کے مطابق افنان کا آج پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔
پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت گاڑی میں چار دوست افنان، ابراہیم، سعد اور علی موجود تھے افنان کو عدالت کی جانب سے 5 روز کے لیئے پولیس ریمانڈ میں رکھا گیا ہے۔