چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرنے کیلئے 14 دن کی مہلت دی ہے ۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، آئندہ 10سے 15 دنوں میں خوشخبری دیں گے ، عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے ،کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے اس پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے نے کہا کہ چلیں ہمیں 10دن کی مہلت عنایت کردیں ،ہم خوشخبری دینگے ۔
یہ پڑھیں : آئی جی پنجاب کو عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے مہلت