مقبول خبریں
لاریب عطا، مشن امپوسبل کا حصہ ہونگی

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب بھی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کے لئے جٹ گئیں، وہ ٹام
کروز کی فلم مشن امپاسبل میں شامل واحد پاکستانی ہیں۔
لاریب نے صرف 19 سال کی عمر میں ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں کے لیے کام کیا جن میں گوڈزیلا، ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ اور گریوٹی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وہ ڈزنی، جارج مائیکل اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات جبکہ اولمپک چائنہ اور نائیکے فٹ بال ورلڈ کپ پرومو میں بھی اپنی مہارت کا جادو دکھا چکی ہیں۔
ہالی ووڈ میں کام کرنے والی کم عمر ترین ویژول آرٹسٹ لاریب اپنے والد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے لیے ایک قابل فخر مثال ہیں۔
اب لاریب ٹام کروز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’مشن امپاسبل ۔ فال آؤٹ‘ کی ویژول افیکٹس ٹیم کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔