مقبول خبریں
دیامر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

دیامر میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا، گزشتہ روز لڑکیوں کے اسکول جلانے والے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 پولیس اہلکارشہید 2 زخمی ہوگئے۔سیکورٹی اداروں نے سترہ17 افراد کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق ضلع دیامیر کے علاقوں داریل اور تانگیر سمیت چلاس میں سرچ آپریشن میں شدت آگئی ہے، یہ آپریشن ضلع دیا مر میں لڑکیوں کے اسکولوں کو آگ لگانے کے بعد شروع کیا گیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کا آغاز خفیہ اطلاعات کے بعد کیا گیا۔
پولیس نےضلع دیا مر کے علاقوں چلاس،داریل اور تانگیر کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے۔
جبکہ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آپریشن کے دوران اسکولوں کو آگ لگانے والے گروہ کے اہم کارندے سمیت سترہ شرپسندوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے