ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

واٹس ایپ پر چینل بنانے کاطریقہ جانئے

پیغام رسائی اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی دنیا میں اس وقت واٹس ایپ چینلز(  WhatsApp Channel  )کا چرچا ہے،واٹس ایپ نے چینلز نامی فیچر جون 2023 میں متعارف کرایا تھا ۔

واٹس ایپ (  WhatsApp )کی کمپنی ’میٹا‘ نے اپنے اس پلیٹ فارم پر 150 سے زائد ممالک میں یہ نیا فیچر جاری کیاتھاجوشروع میں چند ممالک تک محدود رکھا گیا مگر ستمبر میں اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیاہے۔

جس کے بعد دنیا بھر کی کمپنیاں، کھیلوں کی ٹیمیں، فنکار اور سیلبریٹیز اپنے چینل کے ذریعے واٹس ایپ پر صارفین کو براہ راست اور ذاتی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ جانئے:(  How to create a WhatsApp Channel  )

واٹس ایپ اوپن کریں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر کلک کریں۔

 

وہاں نیچے چینلز سیکشن میں پلس آئیکون پر کلک کریں، اگر یہ فیچر آپ کو دستیاب ہوگا تو وہاں Create Channel کا آپشن نظر آئے گا۔

 

اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے چینلز فیچر سے متعلق ہدایات اور اصول آجائیں گے جن کو پڑھ کر Continue پر کلک کریں۔

کسٹمائز یور چینل‘ میں آپ چینل سے متعلق وضاحت اور آئیکون شامل کر سکتے ہیں، اسے بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

جی ٹی وی کے واٹس ایپ چینل کو فالو کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

 

’ایڈ چینل ڈسکرپشن‘ میں چینل سے متعلق کچھ ایسے جملے لکھیں جن سے آپ کے فالوورز کو معلوم ہو سکے کہ چینل کس چیز سے متعلق ہے۔

 

’ایڈ چینل آئیکون‘ میں اپنے فون یا ویب سے کوئی تصویر شامل کریں تاکہ آپ کا چینل نمایاں ہو۔

 

اس کے بعد چینل آئیکون کا انتخاب کریں جبکہ اس کے نام اور ڈسپکرپشن کو بھی تحریر کریں۔

 

جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو Create Channel پر کلک کریں،اور آپ کا چینل بن جائےگا۔

 

یہ پڑھیں : واٹس ایپ کا صارفین کی آسانی کیلئے 2 بہترین فیچرز کا اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top