جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

لندن میں مقیم ٹک ٹاکر لڑکی نے عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

ٹک ٹاکر لڑکی نے عمران خان

لندن میں مقیم ٹک ٹاکر جیا خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی تڑوا کر ان سے چوتھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

گزشتہ دنوں ابرار الحق کا کنسرٹ لندن میں ہوا جس میں ٹک ٹاکر جیا خان نے بھی شرکت کی۔ کنسرٹ کے بعد انہوں نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

 

ٹک ٹاکر نے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کے لئے تیار ہیں اور اپنے بہت سارے پاؤنڈز لے کر پاکستان آئیں گی جو بانٹ دیں گی۔

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے سوال پر ٹک ٹاکر جیا خان نے کہا کہ میں عمران خان کی شادی توڑنا چاہتی ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں پہلے ہی بہت مشکلیں ہیں اور اب انہیں شرارتی بیوی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں