مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
مریم نواز جیل میں پریشان، منتقلی کا امکان

ایون فیلڈ کی مجرمہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاوُس منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ممکنہ منتقلی کے پیش نظرریسٹ ہاوُس میں انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔
جبکہ اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا موُقف ہے کہ مریم نواز پانچ روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائی ہیں انہوں نے جیل حکام سے صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں۔
اسی حوالے سے وزارت کیڈ کو لیڈی ڈاکٹرز فراہمی کے لئے تحریری درخواست بھی موصول ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے لیے تین لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات درکار ہیں، لیڈی ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کریں گی
یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔