پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

عسکری قیادت کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے، اللہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو غریق رحمت کرے اور اللہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پسماندگان کو صبر و ہمت دے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے ہیں

اس کے علاوہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا اللہ پرویز مشرف مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top