جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم فوری طورپر بند کرے،ترجمان دفترخارجہ

بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم فوری طورپر بند کرے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم فوری طورپر بند کرے۔

ممتاز زہرا بلوچ نےمیڈیا کو بتایاکہ سعودی وزیرحج نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا ۔سعودی وفد نے صدر مملکت ، نگراں وزیراعظم اور گورنر سندھ سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں حج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدے بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں عام انتخابات کا معاملہ : الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن) کی مشاورت آج ہوگی

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 21اگست کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت2003 کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم فوری طورپر بند کرے۔ اقوام متحدہ نے ایک بارپھر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں