جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

CM Sindh

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی۔ رواداری، باہمی احترام اور بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کالعدم قرار

انہوں نے کہا کہ آئین میں تمام اقلیتی برادریوں کیلئے مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ اقلیتی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں