مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
میر واعظ عمر فاروق کا مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

آزادی کشمیر کے روح رواں میر واعظ عمر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حریت رہنما میر واعظ فاروق نے ہیغام جاری کیا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
Welcome the statement of PTI chief @ImranKhanPTI calling for resolution of #Kashmir dispute through dialogue in view of huge human cost of this long standing dispute especially being borne by the people of Kashmir. Hope the two neighbors give real peace a chance!
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) July 26, 2018
حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے کو گفت و شنید کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اب بھارت کو بھی عمران خان کی پیشکش پر ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے اور کشمیر میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کو مثبت جواب دینا چایئے ۔