مقبول خبریں
6 سال سے لاپتہ ایم کیو ایم کارکن عدالت میں پیش

سندھ ہائی کورٹ میں7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران 6 سال قبل لاپتہ ہونے والا ایم کیو ایم کا کارکن محمد جاوید خان عدالت میں پیش ہوگیا۔
جسٹس نعمت اللہ نے محمد جاوید خان سے سوال کیا کہ آپ کوکہاں لے کر گئے تھے ؟ محمد جاوید نے جوابی بیان میں کہا کہ میری آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی نہیں پتہ کہاں تھا۔
جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتادیں تاکہ دیگر لاپتہ افراد کا بھی کچھ بھلا ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: گرفتار بھارتی جاسوس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات
جسٹس کوثر سلطانہ نے استفسارکیا کہ آپ سے کیا پوچھ گچھ کی گئی ہے؟ عدالت کو کچھ تو بتائیں۔ محمد جاوید نے بیان دیا کہ مجھے 500روپے دے کر نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا تھا۔
عدالت کا نادرا حکام کو محمد جاوید کے شناختی کارڈکوقانون کے مطابق بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ محمد جاوید کی ملازمت بحالی سے متعلق قانون کے مطابق جائزہ لے۔