جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ بڑا چیلنج ہے:نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم

اسلا م آباد : نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کا چھوڑا گیا جدید اسلحہ بڑا چیلنج ہے، مغربی سرحد سے ملک میں حملے ہورہے ہیں،ہم اس چیلنج کے سامنے ہار نہیں مان سکے،ہمارا مؤقف تھا اتحادی افواج کے انخلا کے بعد منفی صورتحال ہمیں بھگتنا ہوگی۔

انوارالحق کاکڑ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کیساتھ بطور نگراں وزیراعظم یہ پہلی باضابطہ گفتگو ہے، نگراں حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے،آئینی طور پر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے،اپنےد ائرہ اختیار میں رہتے ہوئے معاشی اور مالی معاملات چلارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو آگے بڑھانا اہم ترجیح ہے، کونسل کے تحت زراعت، کان کنی اور معدنیات جیسے شعبے اہم ترجیح ہیں،کوشش ہے کان کنی اور معدنیات میں بیرونی سرمایہ کاری لاسکیں،ایف بی آر اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے،ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے،ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے،ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے،ہم مختصر مدتی اصلاحات کرسکتے ہیں ، مستقبل کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومتی کریگی۔

انوار الحق نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں کچھ تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں،آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں ضروری ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل مناسب وقت میں مکمل کریگا،تمام رجسٹرڈ جماعتوں کوانتخابی عمل میں حصہ لینے کی آزادی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھوڑا گیا اسلحہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کررہا ہے، اتحادیوں کا چھوڑا ہواجدید اسلحہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ چکا،اس چیلنج سے عالمی برادری کیساتھ ملکر نمٹنا چاہتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 5دہائیوں سے افغان بھائیوں کی میزبانی کررہا ہے،پاکستان میں 3قسم کے افغان باشندے مقیم ہیں،پاکستان میں رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد28لاکھ ہے،دوسری قسم یہاں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کی ہے،تیسری قسم وہ ہےجنہوں نے جعلی طریقے سے پاکستانی شہریت لی ہے۔

یہ پڑھیں : حکومت بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لے گی :نگراں وزیراعظم

متعلقہ خبریں