مقبول خبریں
مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بل منظور ہو پائے گا ؟

وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کی منظوری دے دی ہے۔
تحریک عدم اعتمادکا بل آج بھارتی لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ۔
بھارتی لو ک سبھا میں کل 524 ممبرہیں این ڈی اے کے 315 ارکان اور یو پی اے 63 اراکین اس کا حصہ ہیں ۔
لیکن آج کے اس بل میں AIADMK جس کے 37، BJD جس کے 19 جبکہ TRSجس کے 11 اراکین ہیں سب کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ کئی علاقائی جماعتیں اس بل کے حق یا مخالفت میں سامنے نہیں آئی ہے تو دیکھا یہ ہے کہ بھارتی لاک سبھا مودی کی قسمت کا کیا فیصلہ کرتی ہے ۔