مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
رہنما ایم کیو ایم وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا، سابق رکن اسمبلی سندھ وسیم قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
رہنما ایم کیو ایم وسیم قریشی نے کراچی کے علاقے حیدری میں ہونے والے جلسے میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ 36 سال کی ایم کیو ایم کی رفاقت کو چھوڑنا آسان نہیں تھا، موجودہ ایم کیو ایم کے ساتھ چلنا میرے لیے مشکل ہے، موجودہ ایم کیو ایم میں قیادت بٹی ہوئی ہے، موجودہ ایم کیو ایم میں سینئر قیادت کو گھروں پر بٹھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
ان کا کہنا تھا کہ میرے ایک راستہ گھر کا دوسرا راستہ عوام کی خدمت کا راستہ تھا، ڈاکٹر عاصم حسین پر اعتماد کرنے کا مقصد ہے کہ خدمت کا سفر آگے بڑھاؤں۔