ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

مسلمان حکمران سامراج سے ڈرتے ہیں، انکی مثال میر جعفر، میر صادق کی ہے: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں صرف تسلی دینے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، مسلمان حکمرانوں کی مثال میر جعفر، میر صادق کی ہے، مسلمان حکمران سامراج سے ڈرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیت المقدس پر قبضہ کرنے والا ہمارا دشمن ہے، اسرائیل شیطانی ریاست ہے، اسرائیل کا سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا، فلسطینیوں نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، نہتے فلسطینی اسرائیل ٹینکوں اور توپوں کے آگے کھڑے ہیں، بیت المقدس کی آزادی کے لیے غزہ کے لوگ لڑرہے ہیں، فلسطینیوں نے غلیلوں سے اسرائیلی ٹینکوں کا مقابلہ کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 12 ہزار سے زائد معصوم افراد کو شہید کیا گیا، اسرائیل نے اسپتالوں، تعلیمی اداروں پر بھی بمباری کی، وہ بچے جنہوں نے ابھی دودھ بھی نہیں پیا تھا بموں کا نشانہ بنے، قیامت صغریٰ نے پوری انسانیت کو بیدار کیا، فرانس کی حکومت نے اسرائیل کی حمایت کی تو عوام نے مخالفت کی، آسٹریلیا اور کینیڈا کے لوگوں نے بھی فلسطینیوں کا ساتھ دیا، ہمارا دشمن وہ ہے جس نے فلسطین میں بہنوں، بچوں کا قتل عام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، 50 فلسطینی شہید

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ لاوارث اور تنہا نہیں ہیں، اس مقدس جہاد میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے، نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی لوگ بھی احتجاج کررہے ہیں، غزہ کے بچے پوچھتے ہیں مسلم ممالک ہماری مدد کو کب آئیں گے، او آئی سی اجلاس میں صرف تسلی دینے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، او آئی سی میں مردہ قرارداد پاس کی گئی جس کا کوئی اثر نہیں ہوا، مسلمان حکمرانوں کی مثال میر جعفر، میر صادق کی ہے، مسلمان حکمران سامراج سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ کا اعلان کیا تو امریکی سفیر پاکستانی حکمرانوں سے ملنے لگے، بھارت ڈررہا ہے کہ فلسطین کے بعد اب کشمیر کی باری ہے، فلسطین پر ہیروشیما اور ناگاساکی سے زیادہ بارود گرایا گیا، فلسطین کے لیے جہاد کا راستہ اختیار کیا جائے، مسلمان حکمران بزدلی دکھا رہے ہیں، کیوں غزہ نہیں جاتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top