مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
این اے60، شیخ رشید کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 25 جولائی قلم دوات اور بلے کے لئے تاریخی دن ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہادرلوگ موت کےمنہ سے کامیابی چھین لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فتح ہمارا مقدر ہے، قلم دوات ریکارڈ سطح پر ووٹ لے گی، حلقے کےعوام مایوس نہ ہوں، کل رات تک فیصلے کا انتظار کریں، این اے60 سے متعلق کل سپریم کورٹ میں آخری کوشش کروں گا.
اس پیغام میں مزید انکا کہنا تھا کہ این اے 60 کی عوام سے کہتا ہوں تیاری جاری رکھیں۔
یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف شیخ رشید کی دائر کردہ پٹیشن خارج کر دی گئی ہے.