جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے ہوگئی

Nawaz Shareef

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف سے سابق وزیراعظم و پارٹی صدرشہبازشریف نے لندن میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سینیٹر افنان اللہ خان، جگنو محسن اور سلیمان شہباز ،حسن نواز، زبیرگل اورخرم بٹ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بہت خراب ہے : بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نوازشریف نے اکتوبر کے وسط میں وطن واپس آنےکافیصلہ کیا ، جس کیلئے 15اکتوبرکی تاریخ پراتفاق کیا گیا ہے۔ اس سےقبل نوازشریف کی وطن واپسی ستمبرکےوسط میں طےکی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے اس وقت برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں