جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نواز شریف قانونی تقاضے پورے کرینگے، وہ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں: احسن اقبال

احسن

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ قانون کی عملداری کی ہے، نواز شریف قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا جی ٹی وی کے پروگرام ’جی فار غریدہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس گورننس کا کوئی تجربہ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کے جذبات کو بھڑکایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے اقتدار سے رخصت کیا گیا، 9 مئی کے واقعات کی کہیں مثال نہیں ملتی، سیاست کی بھینٹ ریاست کو نہیں چڑھایا جاسکتا، 9 مئی واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کو خود نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، عوام کو معلوم ہے نواز شریف کو سازش کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو نااہل کرکے ملک کو ایک اناڑی کے مسترد کیا گیا تھا، پسند نا پسند کی سزا 24 کروڑ عوام کو دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں، ہم نے اپنی بے گناہی وائٹ ہاؤس کو ثابت نہیں کرنا، اپنی بے گناہی عدالت اور قانون کے سامنے ثابت کرنا ہے، نوازشریف نے ہمیشہ قانون کی عملداری کی ہے، نواز شریف قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

متعلقہ خبریں