مقبول خبریں
انٹرٹینمنٹ
نا ہی اردو آتی ہے اور نہ انگریزی؛ اداکارہ شازیل شوکت پرمداحوں کی کڑی تنقید
29-نومبر،2023
15 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والوں کے گرد گھیرا تنگ

نیب نے لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا ارادہ کر لیا ہے ، جو افسران 15 لاکھ سے زائد تنخواہ لے رہیں ہیں ان کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ریجنل آفسز کو خط لکھ دیا ہے۔
نیب کی جانب سے تمام ریجنل آفسز کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے سرکاری افسران کی تعیناتی پر سوال اٹھا گیا ہے ۔
نیب نے ڈی جی پی ایس او سمیت دیگر افسران کی تنخواہوں اور تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق تفصیلات تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ اے جی پی آر اور اسٹبلشمنٹ سے بھی مانگی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈی جی پی ایس او کی 37 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے انکشاف کے بعد نیب نے پندرہ لاکھ یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے سرکاری افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔