مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
نیتن یاہو کو بغیر مقدمے چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ

کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی راج موہن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمے چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہیے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راج موہن اننتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ”نیورمبرگ ماڈل“ کی طرز پر سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف کیرالہ کے علاقے کاسرگوڈ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کاسرگوڈ متحدہ مسلم جماعت نے ریلی نکالی۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ لڑائی میں شامل ہوئی تو یہ اس کی بڑی غلطی ہوگی: نیتن یاہو
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگی جرائم کے مجرم جرمن نازیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے نیورمبرگ ٹرائلز کے نام سے سزائیں دی گئی تھیں، جس کے تحت ان جنگی جرائم کے ملزمان کو بغیر کوئی مقدمہ چلائے قتل کردیا گیا تھا، اب وقت آگیا ہے کہ نیورمبرگ ماڈل کو اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو ایک جنگی مجرم کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے, اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی افواج کے مظالم کی وجہ سے کسی مقدمے کی سماعت کے بغیر نیتن یاہو کو گولی مار کر ہلاک کیا جائے۔