ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

نیتا امبانی کا بہو کو دنیا کے مہنگے ترین ہار کا تحفہ، قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

بھارت کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک نیتا امبانی نے اپنی بہو کو شادی کی سالگرہ پر مہنگے ترین ہار کا تحفہ دے دیا جس کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

مکیش امبانی اور نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو 500 کروڑ مالیت کا ایک ڈائمنڈ نیکلس تحفے میں پیش کیا ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین شادی کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیروں کا ہار لبنان کے جوہری مؤواد نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اسے بے مثال قرار دیا جا رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 قیراط کے چمک دار پتھروں سمیت 91 ہیروں سے بنے اس ہار کو اپنے کٹ، ڈیزائن اور کاریگری کے اعتبار سے منفرد اور شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کا کوئی اور متبادل موجود نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top