پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: شہباز شریف

لندن: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس لندن میں ہوا، اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف، سلمان شہباز نے شرکت کی۔

لندن سابق وزیراعظم شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نواز شریف نے حکم دیا لندن آئیں، میں چلا آیا۔

یہ بھی پڑھیں: نہ میاں نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور نہ میں : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے آیا ہوں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top