پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: آرمی چیف

راولپنڈی: جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے چرچ آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو ہوئی، آرمی چیف نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور تعلیم، صحت، فلاحی خدمات میں بھی مسیحی برادری کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، قیادت دنیا کی کسی فوج کے مقابلے میں بہترین ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسیحی برادری نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا، اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قائد اعظم کا وژن تھا ملک متحد ہو اور ترقی کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top