پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

کسی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روک رہے،9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی: وزیراعظم

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوشش ہے الیکشن تک ملک میں کچھ نجکاری ہوچکی ہو، غیرملکی سرمایہ کاری آچکی ہو تاکہ نئی حکومت کو اپنا منشور آگے بڑھانے میں آسانی ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی مافیا اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روک لیا ہے، ڈالر ریٹ بھی نیچے آنے لگا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا، کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ٹول استعمال کررہا ہے، پاکستان دو دہائیوں سے بھارتی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ نیویارک افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے، ہم نے ہمیشہ افغانستان کی خود مختاری کا احترام کیا، آئندہ بھی کریں گے،افغانستان سے کالعدم تنظیمیں پاکستان پر دہشت گردانہ حملے کررہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا، کینیڈا میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے مغربی دنیا کو جھٹکا لگا اب ہندوستان کی ریاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

 یہ پڑھیں : سانحہ 9 مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top