ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

نامور چور ملک پر مسلط ہیں، حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جہاد کرنا ہوگا: عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ نامور ڈاکو، چور ملک پر بیٹھ جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے، حقیقی آزادی کےلیے آپ سیاست نہیں جہاد کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طالبات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ملک کےلیے جہاد لڑنے کی بات کررہا ہوں، حقیقی آزادی کےلیے آپ سیاست نہیں جہاد کرتے ہیں، دنیا میں سب سے نمبر ون رول ماڈل ہمارے نبیﷺ ہیں، نبیﷺ نے جو حاصل کیا وہ کسی اور انسان نے نہیں کیا، ہم یونیورسٹیز میں رول ماڈلز کی کتابیں پڑھتے تھے، کرکٹ میں بھی میرے رول ماڈلز تھے ان کے بارے میں پڑھتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ آپ کے اپنے مستقبل کےلیے ہے، ہم جانتے نہیں ہیں کہ اللہ نے ہمیں کتنی طاقت دی ہے، اللہ نے ہمیں صلاحیت دی ہے کہ کچھ بھی کرسکتے ہیں، مگر زنجیروں میں جکڑے ہیں، نبیﷺ کی تعلیمات نے ہمیں آزاد کردیا ہے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، 80 فیصد خواتین کو بنیادی حقوق میسر نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا وعدہ ہے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ انصاف آپ کو آزاد کرتا ہے، طاقتور سے قانون تحفظ دیتا ہے تو ہم آزاد ہوتے ہیں، ریاست مدینہ میں سب سے پہلے انصاف کی بنیاد رکھی گئی، جب آپ کے حقوق نہیں ہوتے تو پھر معاشرہ جانوروں کا بن جاتا ہے، انسانی معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا تو وہ جانوروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے، نامور ڈاکو، چور ملک پر بیٹھ جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ملکوں کی ایک ہی کہانی ہے وہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی نہیں، جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور کمزور کو انصاف نہیں ملتا، جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے، غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں، زرداری اور شریف جیسےخاندان پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، اب بار ی باری چوروں کے کیسز ختم ہورہے ہیں، میں کہتا ہوں جیلوں کو کھول دیں ، غریب جو بند ہیں ان کا کیا قصور ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہوتے ہوئے ایسٹ پاکستان علیحدہ ہوگیا، بنگلہ دیش بن گیا، جب تک آزادی کیلئے قومیں کھڑی نہیں ہوتیں وہ تباہ ہوجاتی ہے، جس طرح قوم میں شعور آیا ہے، حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی، یہ وقت پاکستان کےلیے فیصلہ کن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top