مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
اب انسٹاگرام شاعری بھی لکھنے لگا، نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز میں گانوں کی شاعری کو شامل کرنے کا منفرد فیچر متعارف کرادیا۔
اس وقت انسٹاگرام کی ریلز یا اسٹوریز میں خود ٹائپ کرکے شاعری شامل کرنی پڑتی ہے، تاہم نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو ایسی محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
میٹا نے انسٹاگرام چینل پر نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاعری کو شامل کرنے کے فیچر کو دنیا بھر میں پیش کردیا گیا۔
میٹا کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا کہ کروڑوں صارفین گانوں پر شاعری مینوئل طریقے سے لکھتے تھے، جس وجہ سے ان کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا، لیکن اب نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ایک کلک پر ریلز میں مذکورہ گانے کی شاعری شامل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے شاندار فیچر متعارف کرنے کیلئے تیار
انسٹاگرام کے مطابق فوری طور پر مذکورہ فیچر اگرچہ تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم آنے والے دنوں میں نئے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔
فیچر کے تحت صارفین کسی بھی گانے کو ریلز کا حصہ بناتے وقت صرف ایک ہی کلک پر مذکورہ گانے کی شاعری کو اسکرین پر دکھانے کے اہل ہوجائیں گے۔