پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں: مریم نواز

مظفرآباد: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

ن لیگ کے آزاد جموں و کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں، انہوں نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نہ میاں نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور نہ میں : مریم نواز

خیال رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ اکیس اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top