مقبول خبریں
ہماری ٹیکس آمدنی ملکی قرضے کی ادائیگیوں کے برابر ہے: وزیر تجارت و صنعت

اسلام آباد: گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سب کو آگے بڑھ کر اپنا ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہماری ٹیکس آمدنی ملکی قرضے کی ادائیگیوں کے برابر ہے۔
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، برآمدات کو 36 ارب ڈالرز تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک میں ترسیلات زر 22 ارب اور برآمدات 27 ارب کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معیشت میں مثبت رجحان سامنے آنا شروع ہوگیا ہے:نگراں وزیر خزانہ
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے علاقائی تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نجی شعبے کی مدد کریں گے تاکہ وہ برآمدات میں اضافہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو آگے بڑھ کر اپنا ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہماری ٹیکس آمدنی ملکی قرضے کی ادائیگیوں کے برابر ہے، کرنسی ڈیلرز ڈالرز پر بھاری منافع کما رہے تھے جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا۔