جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بزنس کمیونٹی کو نظر انداز کرینگے تو پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا: انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ

 

کراچی :نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو نظر انداز کرینگے تو پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، کراچی اور بزنس کمیونٹی پاکستان کی شان ہے ۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توانائی اور خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے ، جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے ، ایک دوسرے کو وقت دینے کی ضرورت ہے ،اگر ایک دوسرے کو وقت دینگے تو قیمتی چیز شیئر کرینگے ۔

انھوں نے بزنس کمیونٹی نے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ وہ کمیونٹی ہیں جو اکنامک گروتھ کے انجن ہیں ، آپ لوگوں کی بدولت کارخانے ، روزگار چل رہا ہے ۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نتیجے میں محروم طبقے کی خدمت کرنا نصب العین ہے ، اگر ہم یہ نصب العین پورا نہیں کرتے تو قوم کے مجرم ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے مسائل تو اپنی جگہ ہیں ، نئے پارلیمان کے وجود تک اپنی محدود ذمہ داریاں نبھائیں، نکوشش کریں کہ نظام پر کوئی پریشر نہ آئے ۔

یہ پڑھیں : انوار االحق کاکڑ 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے

متعلقہ خبریں