جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پرویز الہٰی کو بری ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

گرفتار

لاہور: اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ہم فیصلے کیخلاف عدالت جارہے ہیں، یہ فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو مقدمے سے بری کردیا

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس سے ڈسچارج کردیا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کیا اور کہا کہ اگر پرویز الٰہی پر اگر کوئی اور مقدمہ نہیں ہے تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں